ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوگی آدتیہ ناتھ نے وزراء کوتقسیم کیاقلمدان، کیشو موریہ کوملا محکمہ تعمیرات

یوگی آدتیہ ناتھ نے وزراء کوتقسیم کیاقلمدان، کیشو موریہ کوملا محکمہ تعمیرات

Thu, 23 Mar 2017 11:38:32  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو،22مارچ(ایس اونیوز/آئی این ا یس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کی شام کو یوپی کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کی۔نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کو عوامی تعمیرات محکمہ دیا۔ اکھلیش یادو کی حکومت میں یہ محکمہ شیو پال یادو کے پاس تھا۔چیتن چوہان کو کھیل اور سوامی پرساد موریہ کو کوآپریٹوز محکمہ سونپا گیا۔ سددھارتھن ناتھ سنگھ کو محکمہ صحت، سواتی سنگھ کو خواتین کی فلاح و بہبود محکمہ سونپا گیا۔آشوتوش ٹنڈن کو بنیادی تعلیم محکمہ جبکہ دنیش شرما کو اعلی تعلیم محکمہ کی ذمہ داری ملی۔ ریتا بہوگنا جوشی کو ثانوی تعلیم کی وزارت اور محسن رضا کو اقلیتی محکمہ سونپا گیا۔ سدھارتھ ناتھ سنگھ کو آبپاشی وزارت دی ئی۔ سوریہ پرتاپ سنگھ کو زراعت اور جے پرکاش سنگھ کو آبکاری محکمہ کی ذمہ داری ملی۔غور طلب ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو دہلی میں بی جے پی صدر امت شاہ سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اتر پردیش کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کی بات کی تھی۔ بدھ کو یوپی کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ نے بھی صاف کر دیا کہ شام 5 بجے تمام وزراء کو محکمہ تقسیم کیاجائے گا۔اتر پردیش کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا بدھ کو وزیر اعلی کے دفتر میں پہلا دن ہے۔ بدھ کی صبح یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری سے ملاقات کی اور اس کے بعد ملاقاتوں کا دور مسلسل جاری رہا۔


Share: